راولپنڈی: دکان مالک نے 3 سو روپے کے تنازع پر سابق ملازم کو قتل کردیا

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں تین سو روپے مزدوری کے تنازع پر دکان مالک نے سابق ملازم کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قاتل و مقتول ایک دوسرے کے کزن تھے، عمیر کی چکن شاپ پر حیدر کام کرتا تھا، دو دن قبل نکال دیا تھا، حیدر نے دکان مالک عمیر سے دیہاڑی کے بقایا رقم کا تقاضا کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رقم کے تقاضے پر جھگڑا ہوا، عمیر نے حیدر پر چھریوں کے پے در پے وار کر دیئے، حیدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں