ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت 3 وینیوز زیر غور ہیں۔
بی سی بی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین سید ابراہیم احمد کے مطابق ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ 2027ء کی میزبانی بنگلہ دیش کو کرنا ہے، جس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، تین وینیوز ڈھاکا، سلہٹ اور چٹوگرام تجویز کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے 18 جون سے 4 جولائی کی ونڈو رکھی گئی ہے، اے سی سی سے بات ہوئی ہے، تینوں وینیوز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
سید ابراہیم احمد کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، بھارت کے دورے کیلئے سکیورٹی بڑھانے پر تیار ہیں۔