کوئٹہ: مانگی ڈیم دہشتگرد واقعہ، 11 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
کوئٹہ: (دنیا نیوز) زیارت کے علاقے مانگی ڈیم میں دہشتگرد واقعے کا شکار 11 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔
واقعے میں پولیس کے 9 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے، شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جبکہ 15 دیگر پولیس اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔
لاپتہ اہلکاروں کی بازیابی کیلئے ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔