بحرین کی سعودی و قطری آئل ٹینکروں پر مبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت
منامہ: (دنیا نیوز) بحرین نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی اور قطری آئل ٹینکروں پر مبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بحرینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات سمندری سلامتی اور عالمی توانائی کی فراہمی کیلئے خطرہ ہیں، بحرینی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
بحرینی حکام نے مزید یہ کہتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آزادانہ بحری آمد و رفت کے تحفظ اور اس اہم آبی گزرگاہ میں مزید واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔