کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے لئے پاکستان کا دستہ 36 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑی، باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بال میں شرکت کریں گے جبکہ پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی ہوں گے۔
ارشد ندیم، فائقہ ریاض، انصر عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین اتھلیٹکس میں شرکت کریں گے جبکہ باکسنگ میں افضل خان، فاطمہ زہرا، ملائیکہ زاہد، قدرت اللہ، ثمامہ رحمان شرکت کریں گی۔
کامن ویلتھ گیمز میں شہزاد علی جمناسٹک، شاہ حسین جوڈو، مقصود، وسیم خان اور محمد ایوب قریشی لان بال میں شرکت کریں گے۔
ان کے علاوہ حمزہ آصف، حریم ملک، جہاں آراء نبی اور محمد احمد درانی سوئمنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
علم میں رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے جائیں گے۔