کراچی میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

امتحانات کے لیے ایک لاکھ 76 ہزار 152 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے، جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار 200 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔

نتائج کے مطابق ایک لاکھ 41 ہزار 688 طلبہ کامیاب اور 29 ہزار 655 طلبہ ناکام قرار پائے جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 80.87 فیصد رہا۔

گریڈز کے اعتبار سے 35 ہزار 529 طلبہ نے اے ون، 51 ہزار 22 نے اے، 34 ہزار 910 نے بی اور 17 ہزار 153 طلبہ نے سی گریڈ حاصل کیا۔

امتحانات میں محمد اذلان ولد معراج احمد نے 1040 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

رجا کامران بنت کامران نے 1034 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ عائشہ عدنان بنت عدنان سلیم نے 1033 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں