یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا خلیجی فضائی حدود میں پروازوں کے خطرات سے انتباہ

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے خلیجی فضائی حدود سے متعلق ایئرلائنز کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، خلیجِ عمان اور ملحقہ فضائی حدود میں پروازوں کو سکیورٹی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے باعث میزائل، ڈرونز اور جنگی طیاروں کے استعمال کا خدشہ موجود ہے، جس کے پیشِ نظر تمام ایئرلائنز پروازوں کی منصوبہ بندی اور آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ سفری ہدایت 29 جولائی تک نافذ العمل رہے گی، جبکہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید حفاظتی اقدامات یا نئی ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...