پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار کی سطح پر بحال

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 701 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6408 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...