ہسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانا جنگی جرم اور قابلِ مذمت عمل ہے: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ہسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانا جنگی جرم اور انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے کے بعد اہواز میں واقع بچوں کے کینسر ہسپتال کو ہنگامی طور پر خالی کرانا پڑا۔

ترجمان کے مطابق ہسپتال کے قریب ہونے والے امریکی حملے کے باعث کیموتھراپی کے زیرِ علاج 211 بچوں کو فوری طور پر دیگر طبی مراکز میں منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک اور ادارے انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ ہسپتالوں اور مراکزِ صحت کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...