دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ نے وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 44 اوورز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے شریاس آئیر 66 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے 71 گیندوں کا سامنا کیا جس میں5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 65 رنز اسکور کیے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جوفرا آرچر اور گس اٹنکسن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ثاقب محمود نے 2 اور سیم کرن سمیت ول جیکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے 45 ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 99 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپرت بمرا، پرسد کرشنا، گرنور برار، شیوم ڈوبے اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب فیصلہ کن میچ 19 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments