جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں شریک جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ یہ دعوے سراسر غلط ہیں، کشنر اور وٹکوف صدر ٹرمپ کی ٹیم کے قابلِ اعتماد ارکان ہیں، یہ تصور ہی مضحکہ خیز ہے کہ وہ اندرونی معلومات سے مالی فائدہ اٹھا رہے تھے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈراپ سائٹ نیوز نے رپورٹ کیا کہ ایران نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران جے ڈی وینس کو ایک پیغام بھیجا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کشنر اور وٹکوف بطور مذاکرات کار اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وینس نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا کوئی پیغام کبھی موصول نہیں ہوا، خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ان دونوں سے زیادہ کسی نے کام نہیں کیا۔

امریکی نائب صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند گھنٹے قبل ہی انہوں نے اسرائیلی حکومت کے بعض ارکان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ غیر ملکی اثر و رسوخ کی مہم کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...