وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں
کراکس: (ویب ڈیسک) وینزویلا میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4,930 ہو گئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 101 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران محفوظ نکالے گئے افراد کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
حکام نے بتایا کہ 17,907 افراد اب بھی بے گھر ہیں جبکہ 21,210 متاثرین کو 107 عارضی امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے، زلزلوں سے 856 عمارتوں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 190 مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔
امدادی اور بحالی کی کارروائیوں میں 2,278 غیر ملکی امدادی اہلکار، مختلف اداروں کے 30,989 اہلکار اور 31,745 رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments