لندن میں بیٹھے 'کاٹھے کشمیری' تقسیم نہ پھیلائیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کا متفقہ امیدوار میدان میں اتارا جائے گا، لندن میں بیٹھے 'کاٹھے کشمیری' تقسیم نہ پھیلائیں۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد کی تین نسلوں کا تعلق کشمیر سے ہے اور کشمیر کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھے بعض عناصر کشمیریوں میں تقسیم نہ پھیلائیں، یہ لوگ 1952 سے وہاں مقیم ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پر تنقید کرنے والوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے، پاک فوج کے جوان سیاچن سے لے کر نیلم وادی تک ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو کشمیر کی بہتری اور اتحاد کے لیے کام کرنا چاہیے، نہ کہ بیرون ملک بیٹھ کر اختلافات کو ہوا دینی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...