ملک کی ٹیلی کام کمپنیوں کی موبائل کالز اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس جاری کر دیں۔

پی ٹی اے کے مطابق بعض موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتیں 500 روپے تک بڑھائی گئی ہیں۔

دوسری جانب  15 روزہ پیکجز میں 300 روپے، ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز میں 130 روپے، تین روزہ پیکجز میں 21 روپے، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے کنزیومر اویئرنیس سیکشن کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جہاں 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس، موجودہ قیمتیں، مدت، سہولیات اور سہ ماہی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ صارفین مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز کا آسانی سے تقابلی جائزہ لے سکیں۔

حکام نے مزید کہا  کہ ٹیلی کام شعبے میں شفافیت اور صارفین کے مفادات کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...