رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے نئے کپتان مقرر
کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کی قیادت کریں گے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کی تقرری سابق کپتان حشمت اللہ شاہدی کے قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد عمل میں آئی۔ حشمت اللہ شاہدی نے افغانستان کی ون ڈے ٹیم کی 55 میچز میں قیادت کی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ رحمت شاہ 2021 سے حشمت اللہ شاہدی کے نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، جس کے باعث انہیں قیادت کا بھی خاطر خواہ تجربہ حاصل ہے۔
بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کی بطور کپتان پہلی ذمہ داری آئرلینڈ کے خلاف سیریز ہوگی۔
رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اب تک افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 128 ون ڈے اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments