عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چیمپین شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ کے گروپ 7 کے پہلے میچ میں سیڈ7 پاکستان نے کسی دقت کے بغیر نائجیریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان کے نعمان خان نے یوسف قادری،عبداللہ نواز نے شعیب جیوا اور محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو ہرایا۔

پاکستان گروپ مرحلے کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...