عمان سے ٹیسٹ سیریز: پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم مسقط روانہ
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر نیشنل ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے مسقط روانہ ہو گئی ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان انڈر 21 ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن ایاز محمود، کوچ اولمپیئن سمیر حسین اور کوچ اظفر یعقوب بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
پی ایچ ایف نے بتایا ہے کہ پاکستان انڈر 21 اور عمان کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پی ایچ ایف کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 جولائی، دوسرا 31 جولائی، تیسرا میچ یکم اگست، چوتھا ٹیسٹ 2 اگست جبکہ پانچواں ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments