سیئٹل فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، ہلاکتیں 3 ہو گئیں، 4 افراد زخمی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے شہر سیئٹل میں فوڈ فیسٹیول کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی، جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مشتبہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments