متحدہ عرب امارات کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، آباد کاروں کی حوصلہ افزائی کے پیچھے اسرائیلی حکومت کی اجازت اور حمایت کارفرما ہے۔

وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر فوری اور مؤثر اقدامات کرے، فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرے اور فلسطینی سرزمین کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...