کامن ویلتھ گیمز، خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے پاکستان کا پہلا میڈل یقینی بنا دیا

گلاسگو: (ویب ڈیسک)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا میڈل یقینی ہو گیا۔

خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

فاطمہ زہرہ نے کوارٹر فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

فاطمہ زہرہ کی کامیابی کے بعد وہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون باکسر بن جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...