3 دن اچھی کرکٹ کھیلی، چوتھے روز بیٹنگ میں ناکام رہے: بابر اعظم

ٹاروبا: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے 3 دن اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن چوتھے روز بیٹنگ میں ناکام رہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پوسٹ میچ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کا نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز نے کنڈیشنز کا بہترین فائدہ اٹھایا، ابتدائی اوورز میں نئی گیند کو سنبھل کر کھیلنا ضروری تھا، غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی ہے اور پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...