ضلع نوشکی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 31 جولائی تک کرفیو نافذ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بلوچستان کے علاقے ضلع نوشکی میں 31 جولائی تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو رات 8 بجے سے 31 جولائی رات 8 بجے تک نافذ رہے گا، کرفیو کے باعث ضلع نوشکی میں بغیر اجازت گھروں سے نکلنے اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران عوامی اجتماعات، جلوس اور غیر ضروری سفر پر پابندی ہوگی، ڈپٹی کمشنر سرکاری ملازمین، میڈیکل، ریسکیو اور یوٹیلٹی عملے کو استثنیٰ دینے کا مجاز ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...