افغان سرزمین سے پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد ایک بارپھرسامنے آگئے
کابل: (دنیا نیوز) سابق افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ مسعود اندرابی نے بھارت، فتنہ الخوارج اور طالبان کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا۔
سابق افغان انٹیلی جنس سربراہ مسعود اندرابی نے دی ڈپلومیٹ کے پروگرام میں کہا کہ افغان طالبان رجیم بھارت سے مالی امداد حاصل کرکے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، معرکۂ حق میں ناکامی کے بعد بھارت افغانستان میں پاکستان کیخلاف اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کی طالبان حمایت کا اصل مقصد فتنہ الخوارج پر اثر و رسوخ قائم کرکے اسے پاکستان کیخلاف استعمال کرنا ہے۔
مسعود اندرابی نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر پاکستان کی بمباری بھارت کیلئے ایک واضح پیغام ہے، طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کو پناہ دینا پاکستان کی سرحد پار کارروائیوں اور تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بیانات پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت دیتے ہیں کہ افغان سرزمین بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، پاکستان افغان طالبان رجیم کو دہشت گرد ٹھکانوں کے خاتمے کے حوالے سے متعدد بار متنبہ بھی کر چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments