امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا۔

ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ کامیابی کو سیاسی، قانونی اور سفارتی سطح پر بھی مستحکم کرنا ضروری ہے، دنیا کو ایران کی جنگ میں کامیابی کو تسلیم کرنا ہو گا۔

باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سے ایران کی اعلیٰ قیادت مسلسل مضبوط ایران کے بیانیے زور دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی طاقت کے حصول کے لیے اتحاد، یکجہتی اور قیادت کے گرد اتفاق رائے ناگزیر ہے، اگر ایران کو مضبوط بنانا ہے تو ہر ایرانی،ہر خاندان اور پورے معاشرے کو مضبوط کرنا ہوگا۔

محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ابتدائی گھنٹوں میں حکام نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، خامنہ ای کی شہادت کے بعد 29 فروری کی رات آٹھ بجے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس خبر کا اعلان اگلے روز صبح آٹھ بجے کیا جائے گا۔

قالیباف کے مطابق بیرونِ ملک ذرائع ابلاغ کی جانب سے علی خامنہ ای کی ہلاکت کی خبر نشر کیے جانے کے بعد حکام کو یہ اعلان مقررہ وقت سے پہلے کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ان کے اور اس وقت کے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کے درمیان مشاورت سے کیا گیا تھا، طے یہ پایا تھا کہ اسلامی جمہوریہ کے سابق رہنما کی شہادت کی خبر صبح سویرے، اس وقت دی جائے گی جب لوگ ناشتے کی میز پر ہوں گے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ اسی وقت یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس اعلان کے ذریعے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...