مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

بہاول پور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔

لیگی ایم این اے کے اہل خانہ نے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی ہفتوں سے علیل تھے۔

اہل خانہ کے مطابق محمد اقبال چنڑ کو برین ہمریج ہوا تھا اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...