شکارپور میں پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک
شکارپور:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے شکار پور میں شکارپور: پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث خطرناک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور سول حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس کانسٹیبل صدام اوٹھو کے قتل میں ملوث خطرناک ڈاکو امیر بخش جتوئی کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی شکار پور نے بتایا کہ ہلاک ملزم کانسٹیبل صدام اوٹھو کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم کے خلاف منشیات، قتل، ڈکیتی، چوری اور پولیس مقابلوں سمیت 13 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لی گئی اور واقعے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments