پنجاب حکومت کی انتظامی سطح پر تبدیلیاں، 46 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے انتظامی سطح پر تبدیلیاں کر دیں، 46 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تمام تبادلوں اور تقرریوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امبرین چودھری کو اے ڈی سی انفورسمنٹ شیخوپورہ تعینات کردیا گیا، وقار عظیم کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ننکانہ صاحب تعینات کردیا گیا، محمد کلیم کو اے ڈی سی انفورسمنٹ قصور لگا دیا گیا۔

ساریہ حیدر کو اے ڈی سی انفورسمنٹ اوکاڑہ، صولت حیات وٹو کو اے ڈی سی انفورسمنٹ سیالکوٹ تعینات کردیا گیا، خضر حیات کو اے ڈی سی انفورسمنٹ نارووال، عفت النسا کو اے ڈی سی انفورسمنٹ منڈی بہاؤالدین تعینات کیا گیا۔

بلاول علی کو اے ڈی سی انفورسمنٹ حافظ آباد، سارہ امجد کو اے ڈی سی انفورسمنٹ جہلم، انعم بابر کو اے ڈی سی انفورسمنٹ اٹک تعینات کردیا گیا، مریم بخت آور کو اے ڈی سی انفورسمنٹ چکوال تعینات کردیا گیا، زینب جہانداد کو اے ڈی سی انفورسمنٹ خوشاب لگا دیا گیا۔

محمد عمر فاروق کو اے ڈی سی انفورسمنٹ میانوالی تعینات کردیا گیا، حسن نذیر کو اے ڈی سی انفورسمنٹ بھکر، مجاہد عباس کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد اویس کو اے ڈی سی انفورسمنٹ جھنگ تعینات کردیا گیا۔

مدثر عارف کو اے ڈی سی انفورسمنٹ خانیوال، محمد عثمان جلیس کو اے ڈی سی انفورسمنٹ وہاڑی، محمد سہیل اختر کو اے ڈی سی انفورسمنٹ پاکپتن، احمد فراز اعوان کو اے ڈی سی انفورسمنٹ لودھراں، محمد عرفان انور کو اے ڈی سی انفورسمنٹ مظفرگڑھ تعینات کردیا گیا۔

الوینہ فیض کو اے ڈی سی انفورسمنٹ لیہ، مبارک علی رضا کو اے ڈی سی انفورسمنٹ راجن پور، مہر غلام عباس کو اے ڈی سی انفورسمنٹ بہاولنگر، محمد اعتزاز انجم کو اے ڈی سی انفورسمنٹ رحیم یار خان تعینات کردیا گیا۔

محمد عابد شبیر کو اے ڈی سی انفورسمنٹ چنیوٹ، ملک رشاد نعمت کو اے ڈی سی انفورسمنٹ مری، صابر حسین کو اے ڈی سی انفورسمنٹ کوٹ ادو، عبدالرحمان خان کو اے ڈی سی انفورسمنٹ راولپنڈی لگا دیا گیا۔

ملیحہ سحر کو اے ڈی سی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی، جنید عالم کو اے ڈی سی میونسپل سروسز راولپنڈی، فہد اعجاز کو اے ڈی سی انفورسمنٹ گوجرانوالہ، زہرا نور کو اے ڈی سی انفورسمنٹ، رانا اورنگزیب کو اے ڈی سی میونسپل سروسز ساہیوال، انصر صغیر خان کو اے ڈی سی ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔

شبیر حسین کو اے ڈی سی سوشل سروسز ساہیوال، عدنان رشید کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ساہیوال، نوید احمد کو اے ڈی سی انفورسمنٹ ڈیرہ غازی خان، محمد مرتضیٰ ملک کو اے ڈی سی انفورسمنٹ بہاولپور، محمد کامران افضل کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ملتان تعینات کیا گیا۔

محمد اعجاز کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ساہیوال، احمد رضا بٹ کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز ڈیرہ غازی خان، عمران منیر کو اے ڈی سی ہیڈ کوارٹرز بہاولپور، توقیر احمد کو اے ڈی سی سوشل سروسز ڈیرہ غازی خان، محمد زبیر کو اے ڈی سی سوشل سروسز بہاولپور میں ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...