امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ایک سال کے دوران چین اور روس کے ساتھ محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم کی ہیں، جن کا مقصد فینٹا نائل کی اسمگلنگ، سائبر فراڈ، بچوں کے جنسی استحصال کے نیٹ ورکس اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں کاش پٹیل نے بتایا دونوں ممالک کے ساتھ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں جن کے تحت اہلکاروں کا تبادلہ، مشترکہ تحقیقات، انٹیلی جنس شیئرنگ اور بعض مشترکہ چھاپے اور گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ چینی قانون نافذ کرنے والے اہلکار باقاعدگی سے امریکا آتے ہیں جبکہ ایف بی آئی کی ٹیمیں بھی چین جا کر مقدمات پر کام کرتی ہیں۔

کاش پٹیل نے بتایا کہ مئی میں چین کی وزارت پبلک سکیورٹی اور دبئی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی آپریشن سینڈ ڈالر کے دوران دبئی میں سائبر فراڈ کے بڑے مرکز پر چھاپہ مار کر 300 افراد کو گرفتار، 300 ملین ڈالر ضبط اور انسانی سمگلنگ کا شکار ہزاروں افراد کو آزاد کروایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون صرف مخصوص جرائم تک محدود ہے اور اس سے امریکا کے روایتی اتحادیوں کی اہمیت کم نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...