مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کیلئے سنگ میل ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل قرار دے دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا تاریخی معاہدہ تین برادر اسلامی ممالک کے باہمی اعتماد اور سٹریٹجک تعاون کا مظہر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے میں اجتماعی سلامتی اور امن کے عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد، باہمی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کی دفاعی سفارت کاری نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...