اوکاڑہ: قتل کی لرزہ خیز واردات، چھریوں کے وار سے نوجوان کو مار دیا گیا
اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے نوجوان کو قتل کر دیا۔
مقتول نوجوان کی شناخت عابد علی عرف ہیرا کے نام سے ہوئی ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا اور 2 دن سے گھر سے غائب تھا، مسجد عائشہ صدیقہ کے قریب جھگڑے کے دوران ملزمان نے چھری سے سینے پر وار کیا۔
پولیس نے مقتول کی والدہ سرداراں بی بی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کیا، ورثا نے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments