لاہور: بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبے میں مون سون کا سسٹم تاحال موجود ہے۔

لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...