گروک کے لئے نیا امیجِن ایمیج 2.0 ماڈل متعارف

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس اے آئی نے امیجِن ایمیج 2.0 متعارف کرا دیا ہے، یہ نیا ورژن گروک کی ویب پر موجود امیجِن سروس اور آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس میں نئے کوالٹی موڈ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

نیا ماڈل خاص طور پر ایسے تخلیقی کاموں کے لئے تیار کیا گیا ہے جن میں تصاویر کا درست لے آؤٹ، واضح تحریر اور بار بار استعمال ہونے والے بصری عناصر کو برقرار رکھنا ضروری ہو۔

کمپنی کے مطابق ایمیج 2.0 تفصیلی ہدایات پر عمل کرنے، پیچیدہ ڈیزائنز میں ٹائپوگرافی اور لے آؤٹ ترتیب دینے اور چھوٹے متن کو واضح رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ صارف کی فراہم کردہ اشیاء کو نئی تصاویر یا ایڈیٹس میں بھی برقرار رکھ سکتا ہے۔ تاہم، اس ماڈل کی اے پی آئی رسائی ابھی دستیاب نہیں اور اسے بعد میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

نئے ماڈل میں ایڈیٹنگ کیلئے مختلف ٹولز بھی شامل کئے گئے ہیں، صارف میجک وینڈ یا سیگمنٹیشن کے ذریعے تصویر کے کسی مخصوص حصے کو منتخب کر کے اس میں تبدیلی کر سکتا ہے جبکہ تصویر کے باقی حصے کو جوں کا توں رکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ بیک گراؤنڈ ہٹا کر تصویر کو شفاف فارمیٹ میں محفوظ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

ایمیج 2.0 ایک ہی جنریشن میں زیادہ سے زیادہ پانچ ریفرنس تصاویر استعمال کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے جس سے پیچیدہ مناظر تیار کرتے وقت مختلف تصاویر کو دستی طور پر جوڑنے کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔

اس کے سمارٹ ری سائز فیچر کے ذریعے تصویر کو مطلوبہ فریم کے مطابق بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ 1:2 اور 9:16 سمیت سکوائر، لینڈ سکیپ اور 2:1 جیسے مختلف تناسب بھی دستیاب ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...