پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ابو بکر ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پُرامید
ایمسٹرڈیم: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ابو بکر ہاکی ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس دینے کے لیے پُرامید ہیں۔
نیدرلینڈز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نئے کپتان نے کہا کہ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں، تمام کھلاڑی ایک پیج پر ہیں۔
ابوبکر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ میچ پر کہا کہ پرولیگ کی نسبت ورلڈکپ کا میچ بلکل مختلف ہوگا۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ انہیں شکست دیں، سینیئر کھلاڑی ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔
دوسری جانب عماد بٹ، حنان شاہد اور سفیان خان نے کہا کہ پہلا ہدف ٹاپ فور میں آنا ہے اس کے بعد وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہونا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments