خیبر پختونخوا کےعوام کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کےعوام نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے میں کلیدی کردار پر عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
خیبر پختونخوا کےعوام نے تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ باہمی دفاعی معاہدہ ایک اہم قدم ہے، پاکستان ہمیشہ سے تمام اسلامی ممالک کو ایک مضبوط اور متحد بلاک کی شکل میں دیکھنے کا خواہاں رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ہمیشہ بہتری اور استحکام کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے ، مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا مقصد مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے، باہمی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر ہم عسکری قیادت کی کاوشوں اور ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
عوام کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments