کراچی: محمد شاہ قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) سر سید پولیس نے محمد شاہ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں نے محمد شاہ قبرستان کے قریب مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت اشفاق اور حیدر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سر سید پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، پولیس نے برآمد ہونے والے اسلحے اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...