نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ملتان: (دنیا نیوز) نیشنل چیمپئنز کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان وائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔

پاکستان وائٹس کی جانب سے اوپننگ بیٹر شاہ زیب خان نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز نے 56 اور خوشدل شاہ نے 51 رنز سکور کئے۔

پاکستان گرینز کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 وکٹ حاصل کی جبکہ فہیم اشرف نے 2 اور سلمان مرزا سمیت مہران ممتاز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان گرینز نے ہدف کے تعاقب میں ایک اوور قبل ہی میچ 5 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا، فخر زمان نے 123 رنز کی بدولت ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...