سعودی وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کا رابطہ، علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ تعاون کے مواقع تلاش کیے گئے، دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور سفارتی اقدامات کی سپورٹ کے لیے ان مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی۔
وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور فریڈم آف نیویگیشن کے ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کو بر قرار رکھنے میں معاون ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments