آن لائن جنسی بلیک میلنگ و مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، 114 غیر ملکی گرفتار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آن لائن جنسی بلیک میلنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔
این سی سی آئی اے اسلام آباد نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 111 چینی اور 3 ویتنامی شہریوں سمیت 114 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق غیر ملکی شہریوں کو آن لائن جنسی گفتگو میں پھانس کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، سائبر رومانس کے نام پر مالی فراڈ کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزمان آئی ٹی کمپنی کی آڑ میں مبینہ سائبر کرائم سرگرمیوں میں ملوث رہے، این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان آن لائن ویڈیو چیٹس اور نازیبا مواد کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے، گرفتار ملزمان کے مالیاتی اور ڈیجیٹل نیٹ ورک کی چھان بین جاری ہے۔
این سی سی آئی اے اسلام آباد کی جانب سے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک کے کرداروں کی تفتیش جاری ہے، مزید متاثرین اور سہولت کاروں کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments