شہر قائد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈیفنس پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 2 کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم مبینہ طور پر ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، چھینا گیا موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، ہلاک ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments