ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
ڈارون: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔
وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے نویں بولر بن گئے ہیں، ہیزل ووڈ نے میچ میں اپنے کیریئر کی 14ویں پانچ وکٹوں کی اننگز بھی مکمل کی۔
— ICC (@ICC) August 15, 2026
ہیزل ووڈ آسٹریلیا کے موجودہ کھلاڑیوں نیتھن لیون، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کے ساتھ 300 ٹیسٹ وکٹوں کے کلب میں شامل ہوگئے۔
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 15, 2026
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا واحد بولنگ اٹیک ہے جس کے چاروں ارکان 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
35 سالہ ہیزل ووڈ نے انجری کے باعث آسٹریلیا کے آخری 14 ٹیسٹ میں سے صرف چھ میچز کھیلے تھے اور گزشتہ 12 ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور تھے۔
بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انہیں اسکاٹ بولینڈ پر ترجیح دی گئی اور انہوں نے اعتماد کو درست ثابت کیا۔
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 15, 2026
ہیزل ووڈ نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں جن میں تنزید حسن، مومن الحق، نجم الحسن شانتو، حسن محمود، تاج الاسلام، مہدی حسن میراز اور عبادت حسین کی وکٹ شامل تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments