سہیل آفریدی اور اسد قیصر کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران خان کی رہائی، انصاف، آئین و قانون کی بالادستی، امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

ملاقات میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوروں کے دوران سیاسی قیادت سے ملاقاتیں اور عوامی رابطہ مہم ہوگی۔

مختلف صوبوں میں پارٹی تنظیموں سے مشاورت کے بعد اجلاسوں اور ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا جائے گا، تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

تحریک کو مزید منظم اور مؤثر بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، انصاف کی فراہمی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وکلاء، طلبہ، کسانوں، مزدوروں اور دیگر طبقات کے جرگے منعقد کیے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...