پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونیوالا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستانی سکواش پلیئر نے آسٹریلیا میں ہونے والا ٹورنامنٹ جیت لیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سکواش ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی ثنا بہادر نے کی۔
فائنل میں ثنا بہادر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دی۔
میلبرن میں ہونیوالے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments