آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کی پولنگ کب ہوگئی، شیڈول کا اعلان کردیا گیا

مظفر آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے مخصوص نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

 الیکشن کمیشن کے شیڈول  کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ 24 اگست کو ہوگی، جس کے ذریعے 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب عمل میں آئے گا۔

دوسری جانب مخصوص نشستوں کے امیدوار 20 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، ریٹرننگ آفیسر اسی روز امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کرکے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو دائر کی جاسکیں گی جب کہ الیکشن کمیشن اپیلوں پر 22 اگست کو سماعت کرکے فیصلے سنائے گا۔

مزید برآں 23 اگست کو مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، جس کے بعد 24 اگست کو پولنگ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...