پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
لندن: (حسیب ارسلان) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ تعاون کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی آئندہ ٹیسٹ سیریز کے معاملات بھی زیر بحث آئے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دیرینہ کرکٹ روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملاقات میں کرکٹ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون، باہمی روابط اور آئندہ ٹیسٹ سیریز سے متعلق امور پر مثبت تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے میدان میں طویل عرصے سے قائم مضبوط تعلقات کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments