اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی
لاہور:(دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پاس موجود ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں چینی کی برآمد سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی برآمد کرنے کے لیے عالمی مارکیٹ میں ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب ای سی سی اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ چینی کی برآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈرنگ پی پی آر اے قوانین کے تحت کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments