عبداللہ شفیق کو دوسرے دن انگلینڈ کے خلاف کم بیک کی امید
ہیڈنگلے: (ویب ڈیسک) پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز ابتدائی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں واپس آسکتی ہے۔
عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ضروری ہے، انگلینڈ کی جانب سے اچھی شراکت داری قائم ہے لیکن نئے دن کا آغاز ہمیشہ ایک نئے چیلنج کے ساتھ ہوتا ہے، خاص طور پر پہلے سیشن میں صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ دوسرے روز صبح کے سیشن میں جلد وکٹیں حاصل کرکے میچ کا مومینٹم تبدیل کیا جائے، اگر ابتدائی وکٹیں مل گئیں تو امید ہے پاکستان دوبارہ کھیل میں واپس آجائے گا۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 20, 2026
عبد اللہ شفیق نے کہا کہ دوسرے کھیل میں واپس آنے کی ہم اپنی پوری کوشش کریں گے جو روٹ اور ہیری بروکس کی وکٹ اہم ہوگی۔
عبداللہ شفیق نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 61 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم دیگر پاکستانی بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments