ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیزل سستا ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

صدرپاکستان منی مزدا وگڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیرعلی نے کہا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے حق میں بہتر فیصلہ کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی ہے، جس سے عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...