شکارپور: انڈس ہائی وے پر مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

شکارپور: (دنیا نیوز) تحصیل خانپور کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت حاکم اوڈ، خانچند، رمیش اور سھنو اوڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...