اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے جوہری یا بیلسٹک میزائل بنائے تو ایران پر دوبارہ حملہ کریں گے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا ایران امریکا سے معاہدہ کر بھی لے تو بھی جوہری ہتھیار بنانے پر ایران پر حملہ کریں گے، ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی غلطی دُہرائے گا تو نشانہ بنائیں گے۔
ایلی کوہن نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ نہ کیا ہوتا تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا، امریکا و اسرائیل کے حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام دو، چار سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو ایران پر حملہ کیا تھا، امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای سمیت متعدد جنرلز بھی شہید ہو گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments