کراچی میں ٹرک اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کی قومی شاہراہ پر ٹرک اور ٹریلر میں خوفناک تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خوفناک حادثہ مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ہوا،  ٹرک اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ٹرک اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد اور دلدار کے نام سے ہوئی ہے، سجاد کا تعلق فیصل آباد جب کہ دلدار کا تعلق فرید آباد، بلوچستان سے تھا۔

دوسری جانب حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...